سٹی42: ملتان کے علاقے چونگی میں ایک مالک مکان کی جانب سے 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد اور مبینہ زیادتی کا سنگین واقعہ سامنے آیا ہے۔
واقعے کی موبائل ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے جس میں لڑکی پر ہونے والے تشدد کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم نے متاثرہ لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور انکار پر اسے تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔
متاثرہ لڑکی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔