عرفان ملک : بااثر شخصیت کے بیٹے کو ناکہ بندی پر روکنا پولیس کو مہنگا پڑ گیا
پی ٹی آئی جلسہ کے دوران پولیس نے ناکہ پر بااثر شخصیت کے بیٹے کو روکا،پولیس ناکے پر روکنے کے بعد نوجوان نے اپنے والد کو آگاہ کیا،انکوائری کے بعد ایس پی ،ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ایس پی سکیورٹی خالد محمود افضل ، ڈی ایس پی کاہنہ انویسٹی گیشن راجہ فخر معطل جبکہ ایس ایچ او مسلم ٹاؤن ندیم کمبوہ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔