سرکاری ملازمین کے لئے بلاسود قرضوں کا پلان بنا رہے ہیں،محسن نقوی

Mohsin Naqvi, Loan scheme for government employees, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلیٰ  سید محسن نقوی نے بتایا  ہےکہ وہ سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضے دینے کا پلان کررہےہیں۔

سگیاں لاہور میں لاہور رنگ روڈ کے کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور نیازی چوک تا بابو صابو کا سنگ بنیادرکھنے کے موقع پر  صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو بلا سود قرضے دینے کے لئے پلان بنا رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہر کے نئے ڈرینیج سسٹم کے لیےبہت سرمایہ چاہیے۔

چیف سیکرٹری پنجاب بھی اس موقع پر وزیر اعلیٰ  پنجاب کے ہمراہ تھے۔