فرزانہ صدیق : اسلام آباد میں ٹک ٹاک بنانے کے لیے لڑکی بننے والے نوجوان کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارہ کہو میں سڑک کنارے لڑکی کا روپ دھارے ٹک ٹاک بناتے چار نوجوان پولیس نے گرفتار کر لیے۔ اس حوالے سے پولیس نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ٹک ٹاکر نوجوان برقعہ پہن کر ویڈیو بنا رہے تھے۔
پولیس نے 4 گھنٹے تک چار جوانوں کو تھانے میں بند رکھا، تحقیقات کے بعد رہا کر دیا۔