ایشین گیمز ویمنز کرکٹ میں پاکستانی بیٹرز ناکام ہوگئیں

 ایشین گیمز ویمنز کرکٹ میں پاکستانی بیٹرز ناکام ہوگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: ایشین گیمز  ویمنز کرکٹ میں سری لنکا کے خلاف پاکستانی بیٹرز ناکام ہوگئیں۔

پاکستان نے سری لنکا کو جیت کےلیے 76 رنز کا ہدف دیا، پاکستان ویمنز ٹیم  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 75 رنز بناسکی۔پاکستان کی شوال ذوالفقار نے 16، منیبہ علی نے 13 اور عمیمہ نے 10 رنز بنائے۔

سری لنکا کی کویشا دلہاری نے دو اور ادیشیکا پروبھودانی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری جانب سری لنکن ٹیم نے 76 رنز کا ہدف 21 گیندوں پہلے ہی حاصل کرلیا، سری لنکا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنائے۔