نواز شریف کے استقبال کیلئے کس کو کیا کرنا ہے؟ فیصلہ ہوگیا

 نواز شریف کے استقبال کیلئے کس کو کیا کرنا ہے؟ فیصلہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : نواز شریف کے استقبال کیلئے کس کو کیا کرنا ہے؟ اور کون کتنے بندے لائے گا؟ سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ،سابق چئیرمینوں اور کونسلرز کی کارکردگی رپورٹ مرتب ہوگی، ن لیگ  نے نواز شریف کی وطن واپسی پرکامیاب پاور شو کےلیے لاہور کے ہر صوبائی حلقے میں کوآرڈینیٹرز نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کوآرڈینیٹرز سابق ارکان صوبائی اسمبلی کیساتھ ملکر لیگی ورکرز کو متحرک کرنے کے پابند ہونگے، پی پی کوآرڈینیٹرز ہر حلقہ کی یونین کونسلز اور وارڈز کا دورہ کرنے کے پابند ہونگے، کوارڈنیٹرز پارٹی میں متحرک رہنےوالے اور غیر فعال چیئرمینوں اورکونسلرز کی فہرست مرتب کرینگے،کوآرڈینیٹرز کو یکم اکتوبر تک تمام حلقوں کی رپورٹ مرتب کرکے صدر مسلم لیگ لاہور کو جمع کراناہوگی، پی پی کوآرڈینیٹرز 21 اکتوبر تک حلقوں میں سیاسی سرگرمیوں کی مانیٹرینگ کرینگے ۔پی پی 144 میں خالد محمودنمبردار ،پی پی 145 میں مشتاق مغل ،پی پی 146 نذیر خان سواتی کو کوآرڈینیٹرز نامزد کیاگیاہے۔

پی پی 147 میں اظہر فاروقی، پی پی 148 میں بلال چودھری، پی پی 149 میں میاں صہیب غنی کوآرڈینیٹرز مقررہوئے ہیں۔ پی پی 150 میں چودھری کاشف ستار، پی پی 151 میں مہرمحمود احمد، پی پی 152 میں ملک ذیشان، پی پی 153 میں عامررضا، پی پی 154 میں ملک محمد سعید، پی پی 155 میں ملک علیم مجیداعوان، پی پی 156 میں ملک ٹیپو، پی پی 157 میں حاجی اللہ رکھا، پی پی 158 میں کاشف چودھری، پی پی 159 میں سید اجمل ہاشمی، پی پی 160 میاں شہباز غوث، پی پی 161 عدنان ذوالفقار، پی پی 162 میں راجہ نور سبحانی، پی پی 163 میں قاری محمدحنیف، پی پی 164 میں حاجی امدادحسین، پی پی 165 میں چودھری رمضان مستانہ، پی پی 167 میں مرزا فیصل فخر، پی پی 168 میں چودھری عبدالمجید چن نمبردار، پی پی 170 چودھری تنویر نثار گجر ،پی پی 171 میں رانا احمد سعید، پی پی 172 میں چودھری شہزادنذیرسندھو اور پی پی 173 میں سید علی مقصود شاہ گیلانی کو کوآرڈینیٹر نامزد کیاگیا ہے ۔