آنکھیں متاثر ہو نے کا معاملہ،اویسٹن انجکشن پر مکمل پابندی عائد

آنکھیں متاثر ہو نے کا معاملہ،اویسٹن انجکشن پر مکمل پابندی عائد
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت اعوان :اویسٹن انجکشن سے آنکھوں کو متاثر کرنے کا معاملہ ،نگران وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے بڑا اعلان کرتے ہوئے اویسٹن انجیکشن کی تمام الاٹ پر مکمل پابندی عائد کردی۔

ڈرگ ٹیسٹ لیبارٹری کی رپورٹ آنے تک اویسٹن انجیکشن کی تمام الاٹ پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔ ڈاکٹر جمال ناصر کے مطابق جب تک یہ معاملہ کلیر نہیں ہوتا تب تک اس الاٹ پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

 نگران وزیر صحت پرائمری ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ 20 افراد کی آنکھوں متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں تھیں جس پر فوری طور پر پنجاب بھر کے میڈیکل سٹور سے انجیکشن کو اٹھا لیا  گیا۔  جس میڈیکل سٹور پر یہ انجیکشن پایا گیا اس کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔

دوسری طرف سی او قصور ڈاکٹر لئیق نے بھی محکمہ صحت میں مریضوں کے حوالے سے رپورٹ جمع کروا دی ہے۔