اداکارہ منال خان کے ’بےبی شاور‘ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

 اداکارہ منال خان کے ’بےبی شاور‘ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کے ‘بےبی شاور’ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ایمن خان کی دوسری بیٹی کی پیدائش کے بعد اب منال خان کے ہاں بھی بہت جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، پہلے بچے کی پیدائش سے قبل گزشتہ روز اداکارہ کا ‘بےبی شاور’ کیا گیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

‘بےبی شاور’ میں منال خان کو اپنی والدہ عظمیٰ مبین، بہن ایمن خان، بھانجی امل منیب سمیت چند دوستوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ تصاویر پر منال خان کے مداحوں کی جانب سے اُن کے نئے مہمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

دوسری جانب منال خان کی والدہ عظمیٰ خان نے اپنی بیٹی کے لیے انسٹاگرام پر خصوصی پیغام جاری کیا۔منال خان کی والدہ نے بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘میری چھوٹی سی مانو اب ماما بن جائے گی، میری جان! میں آپ کے لیے بہت خوش ہوں’۔

یاد رہے کہ اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی ستمبر 2021 میں انجام پائی تھی۔