تین سالہ بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق  

 تین سالہ بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تین سال کا بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔
معصوم بچے کے کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کا واقعہ نوابشاہ کی خاصخیلی کالونی میں پیش آیا، جاں بحق بچے کے والد کے مطابق ان کا 3 سالہ بچہ ابو جان کافی دیر تک نظر نہ آیا تو تلاش شروع کی جس پر معلوم ہوا کہ ابوجان کھلے گٹر میں پڑا ہوا ہے۔
بچے کے ورثا اور اہل علاقہ نے افسوسناک واقعے کے خلاف بچے کی لاش سانگھڑ روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔

احتجاج میں شامل مظاہرین کا کہنا تھا کہ بچے کی کھلے گٹر میں گر کر موت میونسپل کمیٹی اور ٹاون کمیٹی کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، مظاہرین نے بچے کی ہلاکت پر میونسپل کارپوریشن اور انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔