مسلم لیگ ق کے کارکنوں پر نوازشات کا سلسلہ جاری

Pervaiz Elahi
کیپشن: Pervaiz Elahi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب میں ق لیگ کی حکومت کے قیام کے بعدپارٹی کارکنوں پر آئے دن نوازشات کی جارہی ہےوزیراعلی پنجاب اپنے شہرگجرات کیلئے بھی بہت سی پالیساں لا چکے ہیں۔

مسلم لیگ ق کے کارکنوں پر نوازشات کا سلسلہ جاری  ہے ق لیگ طلبہ ونگ کے رہنما سہیل سرفراز چیمہ کو وزیر اعلی شکایت سیل کا انچارج مقرر کردیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق مونس الہی کی تجویز پر ایم ایس ایف کے صدر سہیل سرفراز چیمہ کو وزیراعلیٰ شکایت سیل لاہور ڈویژن کا چیئرمین تعینات کیا گیا۔

ایوان وزیراعلیٰ کی جانب سے باقاعدہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔ اس سے قبل بھی ق لیگ کے متحرک کارکنوں کو اہم ذمہ داریاں تفویض کی جاچکی ہیں۔۔