کورونا ویکسی نیشن کی انٹری چوکیداروں کے سپرد

CORONA VACCINATION PAKISTAN
کیپشن: CORONA VACCINATION
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: لاہور شہر کے  ٹیچنگ ہسپتالوں نے وارڈ اٹینڈنٹ، چوکیدار اور نائب قاصد ویکسین انٹری پر مامور کر دیئے.
ناتجربہ کار عملے کی غیر ذمہ داری سے کورونا ویکسین کے غلط اندراج کی شکایات موصول ہونے لگیں، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ویکسینیشن کا اندراج بھی چوکیدار نے کیا
ذرائع کے مطابق عملے کی کمی کے باعث کمپیوٹر چلانے کی اہلیت کے حامل ملازمین ویکسین انٹری پر مامور کئے گئے.
ادھر محکمہ پرائمری ہیلتھ کے ویکسین سنٹرز پر انٹری کا کام ہی پرائیویٹ کمپنی کو سونپ رکھا ہے. پرائیویٹ کمپنی کی جانب سے کورونا ویکسین انٹری پر مامور عملے کی اہلیت بھی مشکوک ہے۔ ناتجربہ کاری سے کورونا ویکسین کا غلط اور بوگس اندراج کیا جا رہا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer