ناظرین کو ڈراما سیریل '' کوئل '' کا بے چینی سے انتظار

yasir hussien,muhammad noorul hassan and huma mir
کیپشن: yasir/noor.huma
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  یاسر حسین کی ہدایات میں  ڈراما سیریل ''کوئل '' جلد پیش کی جارہی اردو فلکس اور آج انٹرٹینمنٹ پر ، ناظرین کو بے چینی سے انتظار۔

یاسر حسین اداکاری کے میدان سے اب ڈائرکٹر بننے جارہے ہیں۔ ڈراما سیریل ''کوئل'' کی ڈائرکشن سے ڈیبیو کرنے والے یاسر حسین اپنے بولڈ انداز اور منہ پھٹ ہونے کے لئے سوشل میڈیا پر معروف  ہیں۔ لیکن ڈائرکشن میں کیاکمال کردکھاتے ہیں یہ دیکھنا ابھی باقی ہے۔ یاسر حسین اس سے پہلے ترک ڈراموں کو لنڈے کے کپڑوں سے کو تشبیہ دے کر شوبز کی دنیا میں اچھا بھلا کھڑاک کرچکے ہیں۔  ڈراما سیریل ''کوئل'' اردو فلکس پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی جبکہ اسے آج انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جائے گا۔ اپنی ڈائرکٹرشپ کو لے کر وہ کتنے سنجیدہ ہیں اس کا اندازہ ڈراما سیریل کی کاسٹ سے بخوبی کیا جاسکتا ہے ۔ناظرین کئی سالوں بعد سلوراسکرین کا بڑا نام یعنی اداکارہ ہما میر کو اس سیریل میں دیکھ سکیں گے۔ اسی طرح اداکار محمد نورالحسن کا انتخاب ظاہر کرتا ہے کہ وہ کچھ بڑا کرنے جارہے ہیں۔ ماہم ، منشا پاشا ، فہد شیخ  بھی کاسٹ میں شامل ہیں۔