فاسٹ باؤلرعمر گل نےریٹائرمنٹ کافیصلہ کرلیا

فاسٹ باؤلرعمر گل نےریٹائرمنٹ کافیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلرعمرگل نےکرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا، بلے باز عمران فرحت نے بھی ڈومیسٹک کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔

"گل ڈوزر"کےنام سےمشہورکرکٹ ٹیم کےمایہ نازفاسٹ باؤلرعمر گل نےریٹائرمنٹ کافیصلہ کرلیا۔انٹرنیشنل اورڈومیسٹک کرکٹ سےکوخیربادکہتےہوئےعمرگل نےکہاکہ نیشنل ٹی20کپ کےدرمیان یاآخرمیں ریٹائرمنٹ کاباقاعدہ اعلان کریں گے۔عمرگل پی سی بی کرکٹ کمیٹی کاحصہ ہیں اورریٹائرمنٹ کےبعدکوچنگ سائیڈپرآنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
عمرگل نے47ٹیسٹ میچزمیں پاکستان کی نمائندگی کرتےہوئے163وکٹیں لیں جبکہ130ایک روزہ میچزمیں فاسٹ باؤلرنے179شکارکیے، ٹی20انٹرنیشنل میں عمرگل نے60میچزمیں85وکٹیں نام کیں۔
دوسری جانب کرکٹرعمران فرحت نےبھی ڈومیسٹک کرکٹ سےریٹائرمنٹ لینےکافیصلہ کرلیا۔عمران فرحت کاکہناتھاکہ گزشتہ سیزن میں ہی کہہ دیاتھاکہ یہ آخری سیزن ہوگا۔انہوں نےکہاکہ اب کوچنگ کےپروفیشن سےمنسلک ہونےکاارادہ ہے۔
عمران فرحت نے40ٹیسٹ میچزمیں پاکستان کی نمائندگی کی اور2400رنزبنائےجبکہ58ایک روزہ میچزمیں1719اور7ٹی ٹوئنٹی میں76رنزبنائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer