تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمن کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ

West Indies vs Pakistan, Women\'s cricket, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ویسٹ انڈیز ویمن  اور پاکستان ویمن کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے  ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے۔
 ویسٹ انڈین ویمن کرکٹ ٹیم پہلے ہی دو میچز میں فتح حاصل کرکے سیریز  جیت چکی ہے۔ آج کا میچ ویسٹ انڈیز ویم کے لئے میزبان ٹیم کو وائٹ واش کرنے کا موقع جبکہ پاکستان  ویمن کے لئے  خود کو  ہم گراؤنڈ پر وائٹ واش سے بچانے کی کوشش ہو گا۔
آج کا میچ بھی گزشتہ دو میچوں کی طرح  کراچی کے نیشنل بینک ارینا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں قومی ٹیم پہلے فیلڈنگ کرے گی۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ویمن ٹیم پہلے ہی دو میچز میں فتح حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرچکی ہے۔