وزیراعظم کی کاوشیں رنگ لے آئیں، پی آئی اے کو خصوصی اجازت نامہ مل گیا

وزیراعظم کی کاوشیں رنگ لے آئیں، پی آئی اے کو خصوصی اجازت نامہ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) وزیراعظم پاکستان کی خصوصی کاوشوں سے پی آئی اے کو 21 مزید پروازوں کا خصوصی اجازت نامہ مل گیا، گزشتہ رات سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے وزیراعظم سے لوگوں کی پریشانی اور بے پناہ رش حل کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی۔

قومی ائیر لائن ( پی آئی اے) کے ترجمان عبداللہ خان کے مطابق اعلیٰ سطحی سفارتی ذرائع استعمال کرنے کے بعد صرف پی آئی اے کو خصوصی طور پر مزید پروازیں جاری کرنے کا پروانہ جاری کر دیا گیا، زیادہ تر اقامے جو 30 ستمبر کو مدت پوری کررہے ہیں ان  کی وجہ سے پی آئی اے کے دفاتر اور ایجنٹس کے پاس غیر معمولی رش ہوگیا تھا، کچھ عناصر نے موقع سے فائدہ اٹھا کر کئی گنا مہنگے ٹکٹس فروخت کرنے شروع کردیئے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ سی ای او پی آئی اے نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اصل کرائے شائع کروائے اور مزید پروازوں کی اجازت طلب کی تھی، پی آئی اے کی ہفتہ وار 23 پروازیں پاکستان کے مختلف شہروں سے سعودی عرب روانہ ہو رہی ہیں جن میں گنجائش 12000 افراد کی ہے، 13 مزید پروازیں سماج فاصلے کی قوانین کے ساتھ آپریٹ کرنے سے مزید 3500 کی گنجائش پیدا ہوئی جو طلب سے بہت کم تھی۔

 وزیراعظم کی مداخلت کے ساتھ 21 مزید پروازوں کے سسٹم میں آنے کے بعد پی آئی اے کی صلاحیت 25 ہزار 500 افراد کی ہوگئی ہے، یہ تمام افراد 30 ستمبر سے پہلے سعودی عرب روانہ ہوجائیں گے، اکتوبر کے مہینے کیلئے پی آئی اے نے پہلے ہی اپنے پروازیں دوگنی کرنے کیلئے سعودی حکام سے درخواست کرلی ہے۔

  سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ صدر و وزیراعظم پاکستان، وزیر ہوابازی، وزیر خارجہ اور سیکٹری خارجہ کی خصوصی مشکور ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer