نوکریوں سے برخاست ٹریفک وارڈنز سراپا احتجاج

نوکریوں سے برخاست ٹریفک وارڈنز سراپا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد ) سی ٹی او لاہور لیاقت ملک کی جانب سے نوکری سے برخاست ٹریفک وارڈنز لاہور پریس کلب کے باہر سراپا احتجاج، مظاہرین کا کہنا تھا کہ سی ٹی او نے 460 ٹریفک وارڈنز کو نوکریوں سے فارغ کیا، آواز اُٹھانے والے وارڈنز پر جھوٹے مقدمات درج کروائے جارہے ہیں۔

سی ٹی اولیاقت علی ملک کی جانب سے نوکری سے برخاست ٹریفک وارڈنز نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرے میں وکلا برادری نے بھی شرکت کی۔ ٹریفک وارڈنز کا کہنا تھا کہ معمولی سی بات پر 460 ٹریفک وارڈنز کو نوکریوں سے فارغ کیا گیا، اور آواز اُٹھانے والے وارڈنز پر جھوٹے مقدمات درج کروائے جارہے ہیں۔

وارڈنز کے احتجاج میں شریک وکلاء کا کہنا تھا کہ وارڈنز سخت گرمی میں روڈ پر کھڑے ہو کر راہگیروں کیلئے سہولیات فراہم کرتے ہیں مگر ٹھنڈے کمروں میں بیٹھنے والوں کا رویہ ان سے ٹھیک نہیں ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ وارڈن اویس عباسی کو ایک لاکھ 80 ہزار کی ڈرائیونگ لائسنس کی ٹکٹوں میں خردبرد اور وارڈن شہباز کو انسپکٹر کامل حسین سے بدتمیزی پر برخاست کیا گیا تھا، دونوں وارڈنز نے سینئر افسران کیخلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور من گھڑت مہم چلائی جس پر ان کیخلاف کیس ایف آئی اے کوبھجوایا گیا۔