36 ہزار سکول خاکروب سے محروم، پنجاب ٹیچرز یونین نے بڑی دھمکی دیدی

36 ہزار سکول خاکروب سے محروم، پنجاب ٹیچرز یونین نے بڑی دھمکی دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) صوبائی وزیرتعلیم کے وعدوں کے باوجود پنجاب کے 36 ہزار اور لاہور کے 527 پرائمری سکولوں میں خاکروب بھرتی نہ ہوسکے، پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری نے احتجاج کی دھمکی دیدی۔

 ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم کے وعدوں کے باوجود  لاہور کے 527 پرائمری سکولوں کیلئے خاکروب بھرتی نہیں کیے جا سکے،  سکول ایجوکیشن نے 2018 میں پرائمری سکولوں کیلئے خاکروب بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری کاشف شہزاد نے صوبائی وزیرتعلیم سے وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

 کاشف شہزاد نے کہا کہ سکولوں میں خاکروب نہ ہونے سے طلبا صفائی کرنے پر مجبور ہیں، ناقص صفائی پر اساتذہ کیخلاف انتقامی کارروائی شروع کردی جاتی ہے, انہوں نے دھمکی دی ہے کہ خاکروب بھرتی نہ کیے گئے تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

 دوسری جانب سکول ایجوکیشن کا کہناہےکہ فنڈز دستیاب ہوتے ہی خاکروب بھرتی کرلیے جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer