سگیاں پل کے قریب المناک ٹریفک حادثہ

 سگیاں پل کے قریب المناک ٹریفک حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عابدچودھری) سگیاں پل کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا جس سے نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق سگیاں پل کے قریب موٹرسائیکل سوار نوجوان ساندہ کی جانب جا رہا تھا کہ پیچھے سے آتے تیز رفتار ٹرک نے اسے کچل ڈالا، موقع پر موجود افراد نے ٹرک ڈرائیور کو پکڑ کر خوب درگت کا نشانہ بنایا اور پھر اُسے ہمارے حوالے کر دیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل سوار نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی، البتہ ٹرک قبضہ میں لیکر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔   

Sughra Afzal

Content Writer