ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بی بی سی سپورٹس کی رپورٹ ؛ پی ایس ایل دنیا کی دوسری مقبول ترین لیگ ہے؛ سلمان نصیر

بی بی سی سپورٹس کی رپورٹ ؛ پی ایس ایل دنیا کی دوسری مقبول ترین لیگ ہے؛ سلمان نصیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا پی ایس ایل کے ہر سیزن میں رائٹس بڑھتے رہے ہیں ۔

پی ایس ایل پوڈکاسٹ میں سی ای او پاکستان سپر لیگ سلمان نصیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا دوہزار سولہ سے پہلے دو مرتبہ پی ایس ایل لیگ لانچ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔پہلی مرتبہ پی یس ایل آوٹ سورس کرنے کا پلین بنا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا صرف ایڈیٹوریل کردار تھا۔پہلے منصوبے میں پی سی بی نے تمام گائیڈ لائن،پیرامیٹرز اورتمام معاملات بھی بنانے تھے۔دوہزار سولہ پی ایس ایل لانچ کرنے کا مقصد انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں واپس لانا تھا۔

سی ای او پی ایس ایل نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنا بھی پی ایس ایل لانے کا مقصد تھا۔پہلی مرتبہ میڈیا رائٹس کا ٹینڈر نکالا تو ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کرکٹ کی ویلیو ملی۔شروع میں کوئی انویسٹر نہیں آرہا تھا پی ایس ایل کے رائٹس خریدنے کیلیے۔پی ایس ایل کا گراف ہمیشہ اوپر گیا۔پی ایس ایل کے ہر سیزن میں رائٹس بڑھتے رہے۔

سلمان نصیر نے بتایا کہ بی بی سی سپورٹس نے کچھ عرصہ قبل ایک رپورٹ شائع کی جس میں پی ایس ایل کو دنیا دوسری مقبول ترین لیگ لکھا ہے ۔لیگ میں اچھی کرکٹ کانٹے دار میچز ہوتے رہے۔بہت سارے لوگ اب پی ایس ایل میں ٹیمیں خریدنا چاہتے ہیں۔مجھے امید ہے کہ آئندہ بھی پی ایس ایل مزید بہتری کی جانب جائے گی۔