ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی ورلڈ کپ; پاکستان کا مسلسل چوتھا لیگ میچ بارش نے برباد کر دیا

Pakistan Women's match, Premadasa Stadium Colombo, Pakistan vs Sri Lanka, ICC Women's World Cup
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے آرگنائزر بھارتی کرکٹ بورڈ کی فالٹی وینیو سیلیکشن کی وجہ سے پاکستان کا مسلسل چوتھا لیگ میچ بارش نے برباد کر دیا۔

پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم  کے چھ میں سے آخری چار میچ بارش نے برباد کر ڈالے۔ 

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو  کے پریما داسا سٹیڈیم میں آج پاکستان ویمن کا سری لنکا ویمن کے ساتھ آخری لیگ میچ تھا، اس میچ میں  سری لنکا ویمن نے ٹاس جیتا تھا اور بیٹنگ پاکستان ویمن کو دی تھی۔ گرین شرٹس صرف ساڑھے چار اوور کھیل پائیں، اس کے بعد بارش ہو گئی جس نے میچ کو ابنڈن کروا کر ہی دم لیا۔ 

اس سے پہلے پاکستان ویمن کے چار میچوں کو بارش نے تباہ کروایا۔  اس سے پہلے 15 اکتوبر کو  گرین شرٹس کا انگلینڈ ویمن کے ساتھ اسی پریما داسا سٹیڈیم میں میچ ہوا جو بارش کی وجہ سے ابنڈن ہو گیا۔ پھر 18 اکتوبر کو اسی پریما داسا سٹیڈیم میں پاکستان ویمن اور نیوزی لینڈ ویمن کا میچ ہوا جو بارش کے سبب برباد ہو گیا اور کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ اس کے بعد 21 اکتوبر کو اسی پریما داسا سٹیڈیم مین پاکستان ویمن اور ساؤتھ افریقہ ویمن آمنے سامنے آئیں، ساؤتھ افریقہ نے پہلی اننگ کھیل لی لیکن دوسری اننگ میں پاکستان کی باری آئی تو بار بار بارش نے میچ  کی دوسری اننگ کو  20 اوورز تک محدود کروا دیا اور پاکستانی ٹیم عملاً ناقابلِ حصول ٹارگٹ کے گھن چکر میں پس گئی۔ 

پوائنٹس ٹیبل پر چھ میچ ہو چکنے کے بعد پاکستان ویمن کے حصے میں  صرف تین پوائنٹ آئے ہیں جو تین میچ ابنڈن ہونے سے ملے۔ 

پاکستان کو کولمبو کے کرکٹ کے لئے ناسازگار موسم مین اس لئے سارے میچ کھیلنا پڑے کہ بھارت کے کرکٹ بورڈ کی ہٹ دھرمی کے ردعمل مین پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن ٹیم کو کھیلنے کے لئے انڈیا جانے کی اجازت نہین دی تھی، نیوٹرل وینیو کے نام پر پاکستان ویمن کو کولمبو کے خراب موسم کے آگے ڈال دیا گیا جو  ٹیم کے چار میچ نگل گیا۔

آج میچ کے چار اوورز میں پاکستان  کی اوپنرز عمیرہ سہیل نے 9 اور منیبہ نے  7 رنز بنائے تھے۔