ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیرقانونی مواد کی نشان دہی یا شکایت کرنے کے لیے آسان راستہ نہ فراہم کرنے پر انسٹا گرام و فیس بک مشکل میں

 غیرقانونی مواد کی نشان دہی یا شکایت کرنے کے لیے آسان راستہ نہ فراہم کرنے پر انسٹا گرام و فیس بک مشکل میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : یورپین کمیشن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اور فیس بک نے صارفین کو غیرقانونی مواد کی نشان دہی یا شکایت کرنے کے لیے آسان راستہ نہ فراہم کر کے یورپی یونین کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

جمعے کو پیش کیے جانے والے تحقیق کے ابتدائی نتائج میں یونین کی ایگزیکٹیو باڈی کا کہنا تھا کہ میٹا (فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی) نے کسی رپورٹ کو جمع کرانے کے حوالے سے صارفین کے لیے غیر ضروری مراحل رکھے ہوئے ہیں۔کمیشن کا کہنا تھا کہ دونوں پلیٹ فارم بظاہر رپورٹنگ کے عمل میں گمراہ کن ڈیزائن استعمال کرتے ہیں جس سے صارفین الجھتا ہے اور ناامید ہو سکتا ہے۔

 میٹا کی بات کی جائے تو فیس بک اور انسٹاگرام دونوں ہی صارفین کے لیے سہل ’نوٹس اور ایکشن‘ کا مکینزم فراہم نہیں کرتے۔تاہم، میٹا کی جانب سے کسی قانون کی خلاف ورزی کی تردید کر دی گئی ہے۔