ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب میں اسموگ سے کاروبارِ زندگی شدید متاثر ہوسکتا ہے:مریم اورنگزیب 

 پنجاب میں اسموگ سے کاروبارِ زندگی شدید متاثر ہوسکتا ہے:مریم اورنگزیب 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ اسموگ کی وجہ سے کاروبارِ زندگی شدید متاثر ہوسکتا ہے، حکومت اسموگ سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کنیئرڈ کالج لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے، عوام کے تعاون کے بغیر فضائی آلودگی پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اسموگ کی وجوہات کا خاتمہ کرنا اور اپنی فضا کو صاف ستھرا رکھنا ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا گیا ہے، پنجاب بھر کے لیے اسموگ وار روم قائم کیا گیا ہے، کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی اطلاع کے لیے ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے صاف ماحول کےلیے آگاہی مہم بھی شروع کی ہے۔