ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعمیراتی و ترقیاتی کاموں میں تعینات لیسکو افسران کے غائب ہونے کا انکشاف

 تعمیراتی و ترقیاتی کاموں میں تعینات لیسکو افسران کے غائب ہونے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہد سپرا: لیسکو کے تعمیراتی و ترقیاتی کاموں میں تعینات افسران کے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس صورتحال کے پیش نظر لیسکو انتظامیہ نے گرڈ اسٹیشنز اور فیڈرز کے شٹ ڈاؤن کے دوران افسران کی سخت مانیٹرنگ کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایکسیئنز اور ایس ڈی اوز کو شٹ ڈاؤن شروع ہوتے ہی موقع سے اپنی لائیو لوکیشن شیئر کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ سرکلز کے واٹس ایپ گروپ میں اپنی لوکیشن بھیجیں اور فیڈر کے نام کے ساتھ جگہ کا تعین کرتے ہوئے میسج ارسال کریں۔

انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ تعمیراتی اور اپ گریڈیشن کے دوران افسران کی حاضری اور نگرانی یقینی بنائی جا سکے۔

دوسری جانب لیسکو نے مختلف علاقوں میں 7 سے 8 گھنٹے کی بجلی بندش کا شیڈول بھی جاری کیا ہے۔ حکام کے مطابق سسٹم اپ گریڈیشن، درختوں کی کٹائی اور لائنوں کی بہتری کا عمل تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔