ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت میں خوفناک حادثہ، بس میں آگ لگنے سے 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

بھارت میں خوفناک حادثہ، بس میں آگ لگنے سے 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں ایک افسوسناک حادثے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے، حادثہ اُس وقت پیش آیا جب بس ایک موٹر سائیکل سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں آگ نے بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، خوفناک واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ جمعے کی صبح کرنول ضلع کے چنّا ٹیکور گاؤں کے قریب پیش آیا، جہاں حیدرآباد سے بنگلور جانے والی بس میں 42 مسافر سوار تھے۔

پولیس کے مطابق ٹکر کے فوراً بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی اور شعلے اتنی تیزی سے پھیلے کہ کئی مسافر باہر نکلنے میں کامیاب نہ ہو سکے، زیادہ تر مسافر حادثے کے وقت سو رہے تھے، جس کی وجہ سے جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔

مقامی لوگوں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو نکالنے کی کوشش کی، جب کہ کچھ دیر بعد فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پایا گیا۔

زخمیوں کو کرنول گورنمنٹ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں متعدد افرا دکی حالت تشویشناک بتائی جاری ہے، حکام کا کہنا تھا خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔