ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ،آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سرفہرست

 فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ،آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سرفہرست
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھنے سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست آ گیا ہے۔
شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 362ریکارڈ کی گئی۔
شالیمار 690،شادمان میں آلودگی کی شرح 611 ریکارڈ ڈ کی گئی۔اسی طرح سید مراتب علی روڈ 609 ،اقبال ٹاؤن میں شرح 599،لوئر مال 540، سول سیکرٹریٹ میں آلودگی کی شرح 518  جبکہ ایف سی کالج 480، ماڈل ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 455ریکارڈ  کی گئی۔
آئندہ آنیوالےدنوں میں سموگ میں مزیداضافے کا امکان ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ بڑھتی سموگ کے تعلیمی سرگرمیوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

محکمہ موسمیات کے مطابق سموگ کی موٹی تہہ مشرقی پنجاب کے علاقوں پر چھائی رہنے کا امکان ہے، بڑے شہروں میں تشویشناک حد تک سموگ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صنعتی آلودگی اور گاڑیوں کا دھواں سموگ کا باعث بنتا ہے، سموگ سے سانس کی بیماریوں میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بچے، بوڑھے اور بیمار افراد  کاسموگ سے زیادہ متاثر کا خدشہ ہے۔

بہرحال ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔