(ویب ڈیسک)بدین میں کار حادثے میں فاضل راہو کی صاحبزادی اور صوبائی وزیر یونیورسٹی اینڈ بورڈز اسماعیل راہو کی ہمشیرہ حسنہ راہو سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ کھورواہ چوک کے مقام پر پیش آیا جہاں دو گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں حسنہ راہو سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے۔
حادثے کے تمام زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال گولاڑچی منتقل کیا گیاجبکہ حسنہ راہو کو تشویشناک حالت میں کراچی کے نجی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئیں۔
حسنہ راہو کے علاوہ حادثے کا ایک اور زخمی بھی جاں بحق ہوگیا۔
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App