عرفان ملک : لاہور پولیس نے فضائی آلودگی کا سبب بننے والے عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کیا ۔ سموگ کی رو ک تھام کیلئے رواں سال 192مقدمات درج ہوئے ۔204ملزمان گرفتار کیا۔
سٹی ڈویژن میں 55ملزمان،کینٹ میں 70، سول لائنزمیں 21 ملزمان گرفتار ہوئے ۔صدرمیں 5، اقبال ٹاؤن میں 5 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 48ملزمان گرفتار کیے ۔ دھواں چھوڑنے والی ٹرانسپورٹ اورفصلوں کی باقیات جلانے کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریوں ،بھٹہ مالکان کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں ۔ سی سی پی او کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس سموگ تدارک کیلئے محکموں کو معاونت فراہم کر رہا ہے،سموگ کاباعث بننے والے عناصر کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے،
Stay tuned with 24 News HD Android App