شہر میں ڈاکو راج، مختلف جرائم کی 526 وارداتیں رپورٹ

 شہر میں ڈاکو راج، مختلف جرائم کی 526 وارداتیں رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری : شہر میں سٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھم نہ سکیں، 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 526 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ 

پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں22 گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان لے اڑے ۔ ڈاکووں اسلحہ کے ذور پر مختلف مقامات سے 30افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے. ڈاکوؤں نے جھپٹا مار کر64شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروںروپے اور موبائل فونز چھین لیے۔ اس کے علاوہ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے ذور پر مختلف مقامات پر2 شہریوں سے موٹرسائیکلیں اور نقدی چھین لیں۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں 78 موٹرسائیکلیں چوری، ایک کاری چوری، 6 دیگر وہیکلزچوری اور متفرق چوری کی 323وارداتیں ہوئیں۔

لاہور پولیس نے روایتی کاروائیاں کرتے وارداتوں کے مقدمات درج کر دئے، البتہ جرائم پیشہ افراد پولیس کی گرفت میں نہ آ سکے۔