نئی حکومت بھی پرانی ڈگر پر ہی چلنے لگی، اہم فیصلے

cm punjab pervaiz elahi new decisions
کیپشن: cm punjab pervaiz elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب میں کمشنرز کی تعیناتی پر چودھری پرویزالہیٰ حکومت نے رولز اینڈ ریگولیشنز توڑ ڈالے، تمام جونیئر موسٹ افسران کو کمشنرز تعینات کر دیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق جونیئر افسران کو سنیئر سیٹوں پر تعیناتیاں دی جانے لگیں جبکہ سینیئر افسران مسلسل نظر انداز ہو رہے ہیں۔ کمشنر لاہور محمد عامر جان گریڈ 20 کے افسر ہیں لیکن گریڈ 21 کی سیٹ پر تعینات ہیں۔ کمشنر لاہور محمد عامر جان کو شہباز شریف حکومت نے سنگین شکایات پر ڈی سی گوجرانوالا کی سیٹ سے ہٹا دیا تھا۔ پرویزالہیٰ حکومت نے شکایات کے باوجود پی ٹی آئی کوٹے پر عامر جان کو کمشنر لگا دیا۔

کمشنر سرگودھا مریم خان گریڈ19 کی افسر گریڈ20 کی سیٹ پر تعینات ہیں۔ کمشنر ملتان اشفاق احمد گریڈ 19 کے افسر، گریڈ20 کی سیٹ پر تعینات ہیں۔ کمشنر بہاولپور راجہ جہانگیر انور کی رولز کو توڑ کر تعیناتی کی گئی ہے۔ راجہ جہانگیر انور سیکرٹریٹ سروس کےافسرہیں، فیلڈ میں تعینات نہیں ہوسکتے۔ راجہ جہانگیر انور شہبازشریف، عثمان بزدار اور اب پرویزالہی حکومت کے قریب ہوگئے ہیں۔

کمشنر گوجرانوالہ غلام فرید گریڈ20 کے افسر، گریڈ21 کی سیٹ پر تعینات ہیں۔ کمشنر راولپنڈی ثاقب منان گریڈ 20 کے افسر، گریڈ 21 کی سیٹ پر تعینات ہیں۔ کمشنر گجرات احمد کمال مان گریڈ19 کے افسر، گریڈ20 کی سیٹ پر تعینات ہیں۔ احمد کمال مان کو سروس رولز توڑ کرکمشنر گجرات لگایا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer