ارشد شریف کی موت پر پاکستانی اداکاروں کا ردعمل

ارشد شریف کی موت پر پاکستانی اداکاروں کا ردعمل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سینئر صحافی ارشد شریف کی گزشتہ رات موت کی خبر آتے ہی اہل خانہ سمیت شوبز انڈسٹری بھی غم میں ڈوب گئی۔

 تمغہ حسن کارکردگی سمیت کئی مقامی و بین الاقوامی اعزازات کے حامل سینئر صحافی ارشد شریف کو گزشتہ رات کینیا میں پولیس کی جانب سے گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ ان کی موت پر سب لوگ سوگ کے عالم میں ہیں۔

شوبز انڈسٹری کے مختلف اداکاروں نے بھی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ سماجی کارکن اور مقبول گلوکار شہزاد رائے نے کہا کہ ارشد شریف کی موت کی خبر انتہائی ناقابل یقین اور افسوس ناک ہے۔

اداکار منیب بٹ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ارشد شریف ہم شرمندہ ہیں۔ انہوں نے غیریقینی کیفیت کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں ہمیشہ آپکا مداح رہوں گا۔

معروف اداکارہ مریم نفیس نے ارشد شریف کی موت پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ان سب کو شرم آنی چاہیے جو ارشد شریف کے ساتھ  نہیں کھڑے ہیں، آپ سب ذمہ دار ہیں جو ان کو ظالموں سے نہ بچا سکے۔ ان کی آواز  بند کر دی گئی۔

ممتاز اداکارہ سجل علی نے بھی غم کا اظہار کرتے ہوئے ارشد شریف کے لیے دعا  کی ہے۔اداکارہ ازیکا ڈینیل نے انسٹاگرام پر ارشد شریف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Azekah (@azekah.daniel)

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر