میچ کے دوران محمد رضوان کی نماز ادا کرتے  ویڈیو وائرل

Rizwan offering prayer
کیپشن: Rizwan
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت میچ کے دوران محمد رضوان کی نماز ادا کرتے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کی اور اس دوران پانی کے وقفے میں پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان نے نماز ادا کی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا صارفین  نےمحمد رضوان کے اس عمل کو  خوب سراہا۔واضح رہے کہ اسی میچ میں محمد رضوان نے بھارتی کھلاڑی سوریا کمار کا کیچ تھام کر ٹی ٹوئنٹی میں کیچز کی سنچری  بھی مکمل کی اور 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر پاکستان کو فتح دلادی۔