ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلح افراد کا جیل پرحملہ، 800 سےزائد قیدی آزاد کرالیئے

Nigeria jailbreak
کیپشن: Nigeria jailbreak
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نائجیریا میں مسلح افراد کا جیل پرحملہ، 800 سےزائد قیدیوں کوآزاد کرا لیا۔

خبرایجنسی کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نےرات کی تاریکی میں مغربی ریاست اویو کی ایک جیل پرحملہ کیا،  مسلح افراد اور جیل محافظوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، حملہ آور دھماکہ خیز مواد سے جیل کی دیواروں کو توڑ کر اندر داخل ہوئے، مسلح افراد نے صرف غیرسزا یافتہ قیدیوں کو ہی آزاد کرایا، سیکورٹی اداروں نے آزاد کرائے گئے 262 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بقیہ مفرور قیدیوں کا تعاقب اور تلاش جاری ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer