این اے 133 ضمنی الیکشن، ن لیگ کا امیدوار کون ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا

PML-N
کیپشن: PML-N
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (عمراسلم )صدر مسلم لیگ(ن) میاں شہباز شریف کی پرویز ملک مرحوم کے گھر آمد، قائد مسلم لیگ (ن) میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف نے مشاورت کے بعد شائستہ پرویز ملک کو این اے 133 کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

صدر (ن) لیگ شہباز شریف نے شائستہ پرویز ملک اور علی پرویز سے دوران ملاقات اُنہیں قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کے فیصلے سے آگاہ کیا،  شہباز شریف نے کہا کہ پرویز ملک مسلم لیگ( ن) کا قیمتی اثاثہ تھے اور ان کا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا، پرویز ملک مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وہ ان کے مخلص دوست تھے اور ان کی وفات پر میاں نوازشریف وہ خود اور حمزہ شہبازشریف دلی رنجیدہ ہیں اور این اے ایک سوتینتیس کا الیکشن اب شائستہ پرویز ملک لڑیں گی، جبکہ پارٹی اس الیکشن میں کامیابی کے لئے مکمل کاوشیں کرے گی۔

علاوہ ازیں شائستہ پرویز ملک کو این اے133 سے ٹکٹ دینے کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ نے فیصلے کی منظوری دی۔

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے این اے  133 کا انتخابی شیڈول جاری کر دیا، قومی اسمبلی حلقہ این اے 133 میں 5 دسمبر بروز اتوار پولنگ ڈے ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer