ایل پی جی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ابدالی ) بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 60 ڈالر فی ٹن ریکارڈ اضافہ، شہر میں بھی ایل پی جی کی قیمت 10 روپے کے اضافے کے بعد ملک بھر میں 130 روپے فی کلو پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے گھریلو سلنڈر 120 روپے اور کمرشل سلنڈر 455 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر 2900 مکعب فٹ گیس کی ضرورت ہے۔ قدرتی گیس 900 مکعب فٹ کیساتھ 800 مکعب فٹ ایل این جی شامل کی جاتی ہے۔ اس کے باوجود ملک کو 1200 مکعب فٹ گیس شارٹ فال کا سامنا ہے۔

عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ سردیوں میں 1 لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی امپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ قدرتی گیس کی قلت پورا کرنے کیلئے ایل پی جی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جارہی ہے۔ ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی پر عائد تمام ٹیکس ختم کیے جائیں تاکہ غریب آدمی کو سستی ایل پی جی کی فراہمی ممکن ہوسکے۔