ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حریم شاہ کی مشہورشخصیت کے ساتھ نئی ویڈیو وائرل

حریم شاہ کی مشہورشخصیت کے ساتھ نئی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کچھ عرصہ  پہلے اپنی متنازعہ ویڈیوز کی وجہ سے شہرت حاصل کی تھی جبکہ اہم سیاسی شخصیات اور مقامات پر بنائی گئی ویڈیوز کی وجہ سے حریم شاہ کو سخت تنقید کے بعد کچھ عرصے  کے لئے ملک سے باہر رہنا پڑا تھا۔اب ان کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی۔

تفصیلات کےمطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنی پہچان کے لئے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کا سہارا لیااور اپنی ویڈیوز میں سیاسی شخصیت کے اہم راز اور کالز کو صارفین کے ساتھ شیئر کرکے نیا ہنگامہ کھڑا کردیا، متنازعہ ویڈیوز پر حریم شاہ کو سخت تنقید کے بعد کچھ عرصے  کے لئے ملک سے باہر رہنا پڑا تھا۔اب ان کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے مشہور اداکار کےساتھ ویڈیو پوسٹ کی جس میں چہرے پر مسکراہٹ سجا جبکہ جانے مانے اداکار ہمایوں سعید خوبصورت سٹائل بنائے ہوئے ہیں۔

اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ بنائی جانےوالی ویڈیو حریم شاہ نے انسٹاگرام پر شئیر جس پر مداح کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، ویڈیو میں حریم شاہ نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا جبکہ سپرسٹار ہمایوں سعید نے بلیو ڈریس پینٹ اور ساتھ سکائی رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی اور ویڈیو میں دلکش انداز بنائے کھڑے ہیں، انگلش سونگ  اور میوزک  چل رہا۔

View this post on Instagram

#hareemshah video with superstar #humayunsaeed goes viral ????????????

A post shared by Hira Mani (@hiramani.pk) on

واضح رہے کہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ متنازعہ ویڈیوز اور کالز کی بنا پر ملک سے کچھ عرصہ باہر بھی رہیں،ان کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان اور وزیرریلوے شیخ رشید کو ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔ حریم شاہ اور صند ول خٹک کی بھی متعدد کالز پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت کے ساتھ سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer