ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کا پھیلاؤ تیز، 12 افراد جاں بحق، 847 نئے کیسز رپورٹ

کورونا کا پھیلاؤ تیز، 12 افراد جاں بحق، 847 نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ تیز، ایک دن میں مزید 12 اموات، تعداد 6 ہزار 727 ہوگئی، چوبیس گھنٹوں میں 847 نئے کیسز رپورٹ لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید پانچ افرادکی جان گئی، 18 نئے کیس سا منے آگئے۔

  پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا سے مزید 12 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 727 ہوگئی ہے، 24 گھنٹوں کے دوران ہی 847 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 63 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق اب تک سب سے زیادہ کیسز سندھ میں 1 لاکھ 43 ہزار 222 سامنے آئے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ 2 ہزار 467 اور خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 38 ہزار 923 تعداد ہے، اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد 18 ہزار 764 اور بلوچستان میں 15 ہزار 791 ہوگئی ہے، آزاد کشمیر 3 ہزار 748 اور گلگت میں 4148 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

 علاوہ ازیں وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں کورونا کی صورتحال پر غور کیا گیا، این سی او سی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مسلسل پانچویں دن کورونا مثبت کیسز کا تناسب بڑھ رہا ہے، گزشتہ 4 دنوں میں اوسطاً مثبت شرح 40 فیصد زیادہ ہے جب کہ اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

این سی او سی نے کہا کہ دیگر علاقوں کی طرح مظفرآباد، حیدرآباد، کراچی اور لگت میں مثبت کیسز کا تناسب بھی زیادہ ہے، ہسپتالوں میں تشویشناک مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جب کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کا تناسب دنیا کے 2.72 فیصد تناسب کے مقابلے میں 2.06 فیصد ہے اور انتقال کرنے والوں میں 76 فیصد کی عمر 50 سال سے زیادہ تھی جب کہ پاکستان میں کوروناسے 71 فیصد مردجاں بحق ہوئے۔

Sughra Afzal

Content Writer