سٹی42: پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 922 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 640 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 922 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 640 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 389معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (66فیصد) موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 423 ڈرائیوز، کم عمرڈرائیور25 مسافر459 اور155 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔
اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ198 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جن میں صوبائی درالحکومت 203 متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد71 حادثات میں 77 متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان65 حادثات میں 68 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔