( قذافی بٹ ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا میاں شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ، نوازشریف کے کی صحت بارے دریافت کیا۔
امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور ان سے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ شہباز شریف نے سینٹر سراج الحق کو بتایا کہ ڈاکٹر سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں کہ وہ بیماری کی اصل وجوہات دریافت کریں، تاہم ڈاکٹرز ابھی تک میاں نواز شریف کی بیماری پر قابو نہیں پا سکے۔
سینٹر سراج الحق نے میاں نواز شریف کی صحت کے لیے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔