ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس افسران کیلئے اچھی خبر

پولیس افسران کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: ایس پی کےعہدہ پر ترقی کے لیے آئندہ چند روز میں پروموشن بورڈ کا اجلاس متوقع، 135 ڈی ایس پیز کے نام ترقی کے لیے زیرغور آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں ایس پیز کی 60 سے زائد سٹیں خالی ہیں اور 60 ڈی ایس پیز کی ایس پیز کے عہدے پر ترقی متوقع ہے، سب انسپکٹر سے انسپکٹر رینک کے لیے بھی آئندہ ہفتے پروموشن کمیٹی کا اجلاس متوقع ہے، جس میں 700 کے قریب سب انسپکٹر کے نام ترقی کے لے زیرغورآئیں گے۔

پروموشن بورڈ کے اجلاس میں 150 سے زائد انسپکٹرز کی ترقی بھی متوقع ہے، متعلقہ برانچز نے کاغذات مکمل کرکے کمیٹی کو بھجوا دیئے ہیں جب کہ آئی جی پنجاب کے حکم پر پروموشن بورڈ کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔