تحریک انصاف کے ایم پی اے کی تعلیمی ڈگریاں جعلی نکلیں

تحریک انصاف کے ایم پی اے کی تعلیمی ڈگریاں جعلی نکلیں
کیپشن: City42 - PTI, MPA fake degree
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اکمل سومرو) پی ٹی آئی کی حکومت میں شامل جعلی ڈگری ہولڈر ایم پی اے کا انکشاف، گزشتہ روز حلف لینے والے ایم پی اے چودھری بلال اصغر کی انٹرمیڈیٹ اور بی اے  کی ڈگریاں جعلی نکلی۔

 سٹی42 کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے 2015ء میں جعلی ڈگری سے متعلق انکوائری کے دوران انکشاف ہوا کہ تحریک انصاف کے ایم پی اے چودھری بلال اصغر نے فیصل آباد بورڈ سے 1996ءمیں جعلی انٹرمیڈیٹ کی ڈگری بنوائی۔ پھر اس ڈگری کی بنیاد پر پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کا امتحان پاس کیا۔

پنجاب یونیورسٹی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق چودھری بلال اصغر کی انٹرمیڈیٹ کی جعلی ڈگری ہے۔ فیصل آباد بورڈ نے تصدیق کی کہ جس رول نمبر کے تحت بلال اصغر نے انٹر کی ڈگری بنوائی ہے یہ رول نمبر جعلی ہے۔

 رپورٹ کی روشنی میں 29 جولائی 2015ءکو بی اے کا رزلٹ منسوخ کر دیا تھا۔ پنجاب یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ نے 2015ءمیں جعلی رزلٹ کارڈ منسوخ کرنے کی منظوری دی تھی۔

واضح رہے کہ بلال اصغر پی پی 118 سے آزاد منتخب ہوکر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے، انہوں نے گزشتہ روز گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھایا۔     

Sughra Afzal

Content Writer