ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کا اعلان

پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پی سی بی نے 15 رکنی پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کا اعلان کردیا
ٹیم کی کپتانی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی آل راؤنڈر ایمان نصیر کریں گی۔15رکنی دستے میں پچھلے انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کرنیوالی8 کھلاڑی شامل ہیں ۔
کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر کومل خان، سپنرز علیسہ مختیار، میمونہ خالد، روزینہ اکرم شامل ہیں جبکہ عائشہ ریاض، شہر بانو، ماہ نور زیب، بریرہ سیف فاسٹ بولنگ کی ذمہ داریاں ادا کریں گی۔
بیٹرز میں رویل فرحان، عریشہ انصاری، فضا فیاض، ذوفشاں ایاز ، راحیمہ سید شامل ہیں اورکپتان ایمان نصیر کے علاوہ اقصیٰ حبیب بھی بطور آل راؤنڈر کھیلیں گی۔

پاکستان ویمنزٹیم بنگلہ دیش انڈر19کیخلاف3سے12دسمبرتک5ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلےگی۔میچز کا انعقاد بنگلہ دیش کے کاکسز اکیڈمی گراؤنڈ میں ہوگا