ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ایک ہفتے سے تیزی دیکھی جا رہی ہے اور 16 نومبر کو 100 انڈیکس پہلی بار 57 ہزار کی سطح عبور کرگیا جب کہ 23 نومبر کو بھی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 701 پوائنٹس بڑھا اورکاروبار کے اختتام پر 58 ہزار 899 پر بند ہوا۔جمعہ کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز مثبت انداز میں ہوا اور 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ہی 342 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

  کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 59 ہزار کی سطح عبور کرکے 59242 پر پہنچ گیا۔پی ایس ایکس میں کاروبار کا پہلا سیشن مثبت رہا اور 100 انڈیکس  کی نئی بلند ترین سطح 59502 پر پہنچ گیا، پہلے سیشن میں 100 انڈیکس 498 پوائنٹس اضافے سے 59398 پر بند ہوا۔

کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 186 پوائنٹس اضافے سے 59086 پر بند ہوا، کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 512 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔بازار میں آج 65 کروڑ شیئرز کے سودے 22 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 19 ارب روپے بڑھ کر 8549 ارب روپے ہے۔

Ansa Awais

Content Writer