شہباز شریف کی سینئیر پارٹی رہنماؤں اور سابق ارکان قومی اسمبلی ملاقات

شہباز شریف کی سینئیر پارٹی رہنماؤں اور سابق ارکان قومی اسمبلی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سینئیر پارٹی رہنماؤں، سابق ارکان قومی اسمبلی اور سابق پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی جانب سے ملاقاتیں کی گئی ہیں ۔

 خواجہ سعد رفیق، رانا ثنا اللہ، سردار ایاز صادق، راجہ ریاض، سردار اویس خان لغاری بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے، پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری اور پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے بھی ملاقات  کی، سابق رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ نے پارٹی صدر سے الگ ملاقات کی ،ملاقاتوں میں تنظیمی امور اور انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال ہوا ،رہنماؤں نے اپنے اپنے علاقوں میں انتخابی تیاریوں پر پارٹی صدر شہباز شریف کو آگاہ کیا، شہباز شریف نے پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں کے جذبے اور کاوشوں کو سراہا ۔

 ملاقاتوں کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی معاشی خود انحصاری کا خواب حقیقت بنائیں گے، معاشی طور پر خود انحصار اور مضبوط پاکستان امت مسلمہ کے مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، "جرم ضعیفی" کی سزا سے بچنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا، نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی ترین اثاثہ ہیں، انہیں تعلیم یافتہ اور ہندمند بنانا ہو گا، ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور عوام کو ریلیف دینے کا تجربہ مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے، نواز شریف کی قیادت میں ایک روشن اور ترقی کرتے پاکستان کا سفر پھر سے شروع کریں گے،  ان شاءاللہ پھر سے سب ٹھیک کریں گے۔