بابراعظم نمبر ون پلئیر ہے ،بطور کھلاڑی ملک کا نام روشن کررہے؛ ذکا اشرف

 بابراعظم نمبر ون پلئیر ہے ،بطور کھلاڑی ملک کا نام روشن کررہے؛ ذکا اشرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ بابراعظم نمبر ون پلئیر ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے دورہ آسٹریلیا کے ٹریننگ سیشن کے دوسرے روز راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کیا جس دوران انھوں نے ٹیسٹ کپتان شان مسعود، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے ملاقات کی جبکہ کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔

اس موقع پر ذکا اشرف نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی جبکہ بابراعظم کے حوالے سے کہا کہ وہ نمبر ون پلئیر ہے بطور کھلاڑی ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔

انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے ملک کیلئے جو کچھ کیا بھلایا نہیں جاسکتا، ہماری سپورٹ آپکے ساتھ ہے آپ ٹیم کے اہم رکن ہیں۔