نواز شریف کل سیالکوٹ کیلئے روانہ ہونگے

نواز شریف کل سیالکوٹ کیلئے روانہ ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد:قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کل سیالکوٹ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور مریم نواز مری سے واپس جاتی امراء پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کادورہِ سیالکوٹ کیلئے  کل ایک روزہ دورہ لے لئے روانہ ہونگے۔ نواز شریف کل صبح 11 بجے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا دورہ کریں گے اور عہدیداران سے خطاب کریں گے جبکہ نواز شریف دوپہر کو خواجہ آصف کی رہائش گاہ پر لیگی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف لیگی رہنماؤں سے آئندہ انتخابات اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ دوسری جانب  نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی ہوں گے۔