ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیر خزانہ کا تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز میں شمولیت کا فیصلہ

سابق وزیر خزانہ کا تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز میں شمولیت کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سابق صوبائی وزیر مظفر سید نے تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

خیبر پختونخوا میں پی پی پی کی ایک وکٹ گرگئی اور  سابق وزیر خزانہ مظفر سید نے پارٹی کو خیرباد کہہ کر پرویز خٹک کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مظفر سید آج جلسے کے دوران پی ٹی آئی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، انہوں نے نے پرویزخٹک اورمحمودخان سے ملاقات کی تھی۔ذرائع کے مطابق لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے مظفر سید کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا اور وہ 30 سال تک جماعت اسلامی سے بھی وابستہ رہے تھے۔

اسی حوالے سےنجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ مظفر سید نے بتایا کہ  پرویزخٹک اور محمودخان نےپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے، پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا آج باضابطہ اعلان کروں گا۔

Ansa Awais

Content Writer