پولیس کی بڑی کارروائی، ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار

پولیس کی بڑی کارروائی، ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شیراکوٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ریکارڈ یافتہ منشیات فروش سلیم اور کاشف کو گرفتار کرلیا۔ 
ایس پی اقبال ٹاؤن احمد زنیر چیمہ کے مطابق ملزمان تعلیمی اداروں وتفریحی مقامات کےاطراف منشیات فروخت کرتےتھے۔ ملزمان سے مجموعی طور پر 2 کلو 900گرام چرس برآمد ہوئی۔ منشیات فروش سلیم کے قبضہ سے 1540 گرام چرس ، جبکہ منشیات فروش کاشف کے قبضہ سے 1340 گرام چرس برآمد ہوئی۔ 
ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کردیا گیا ہے، جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔