ثانیہ مرزاکے عشق میں کون سا بالی ووڈ اداکار گرفتار تھا؟بڑا انکشاف

ثانیہ مرزا،بالی ووڈ سٹار ،ورون دھون سٹی42
کیپشن: Sania Mirza,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سٹار ورون دھون نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے عشق میں گرفتار تھے اس پر انہیں ثانیہ کی والدہ نے جھاڑ بھی پلائی تھی۔

اپنے ایک انٹرویو میں ورون نے کہا یہ اس وقت کی بات ہے جب میں ایک پروڈکشن کمپنی کے ساتھ ایک اشتہار پر کام کر رہا تھا۔ یہ اشتہار ثانیہ مرزا پر شوٹ کیا جارہا تھا اور ثانیہ مجھے بے حد پسند تھیں۔ ہمیں شوٹ کیلئے300 جوتوں کی ضرورت تھی جن کو لانے کیلئے مجھے بھیجا گیا۔ ثانیہ نے مجھ سے ایک سیب لانے کی بھی گزارش کی۔ چنانچہ جوتوں کے ساتھ ساتھ سیب کا بھی بندوبست ہوگیا۔

 ورون دھون نے مزید بتایا کہ میں سیب دینے گیا تو وہاں ثانیہ کی والدہ سے سامنا ہوا، میں نے انہیں سیب دینا چاہا مگر وہ ڈانتے ہوئے پوچھنے لگیں کہ تمہیں یہ سیب لانے کو کس نے کہا تھا ؟ تب ثانیہ مرزا نے میری جان بچائی اور بتایا کہ سیب انہوں نے منگوایا ہے تاہم بعد میں مجھے جوتوں اور سیب کیلئے5000 روپے بھی دیئے گئے۔

ورون اس وقت اپنی نئی فلم بھیڑیا کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ فلم میں ورون کے علاوہ کریتی سینن ، ابھیشیک بنرجی، اور دیپک ڈوبریال بھی شامل ہیں۔ اس فلم کو ہندی ، تیلگو اور تامل زبانوں میں 25 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔بھیڑیا کے علاوہ ورون فلم باوال میں بھی نظر آئیں گے۔