ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس افسران و اہلکاروں کے ڈرائیونگ لائسنس بنانے سے متعلق زبردست فیصلہ

سی ٹی او، لاہور ،ڈرائیونگ لائسنس، پنجاب پولیس ،سٹی42
کیپشن: Driving license,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) سی ٹی او لاہور کا پولیس افسران و اہلکاروں کے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے حوالے سے اچھا فیصلہ، لاہور میں موجود پولیس کے تمام دفاتر میں لرننگ لائسنس،رینیول اور لائسنس بنوانے کےلئے مرحلہ وار لائسنس وین بھجوائی جائے گی۔
سی ٹی او لاہور نے پنجاب پولیس کے افسران کے لیے ڈرئیونگ لائسنس کی ون ونڈو سہولت فراہم کردی۔پولیس افسران و ملازمین جو ڈیوٹیوں کی وجہ سے ڈرائیونگ لائسنس نہیں بنواسکے یا جن کے ڈرائیونگ لائسنس زائد المعیاد ہوچکے ہیں وہ ٹریفک وین سے یہ سہولت حاصل کرسکیں گے۔

پہلے مرحلے میں لرنر پرمٹ،رینول،ڈوپلیکیٹ اور انٹرنیشنل لائسنس کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔دوسرے مرحلے میں لرنر لائسنس کے 42دن مکمل ہونے کے بعد ٹیسٹ اور ریگولر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جائے گا۔تمام یونٹس کے افسران جو سہولت سے مستفید ہونا چاہتے ہیں وہ فہرستیں اپنے نمائندے کے ہمراہ بھجوائیں۔