پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

Pak England Test Series
کیپشن: Pak England Test Series
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیاگیا۔

مجموعی طور پر 7 امپائرز پر مشتمل آفیشلز کا پینل ترتیب دیاگیاہے جس میں احسن رضا، آصف یعقوب اور راشد ریاض بھی میچ آفیشلز کا حصہ ہیں۔

راولپنڈی اور کراچی ٹیسٹ میں جو ولسن اور احسن رضا فیلڈ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے جب کہ ماریس ایراسمس اور علیم ڈار ملتان ٹیسٹ میں فیلڈ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔

انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے تینوں ٹیسٹ میچوں میں اینڈی پائکرافٹ کو ریفری نامزد کیا گیا ہے۔